ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے: صدرِ مملکت

فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے: صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

صدرِ مملکت کی جانب سے فرقان علی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، کہا کہ فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

صدرِ مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لیا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی نظام کو مؤثر بنایا جائے۔ 

صدر کی جانب سے سندھ حکومت کو ہدایت کہ واقعے کے بعد امدادی اقدامات میں فعال کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔