الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی، تین صوبائی وزراء اور ایک مشیر سمیت 21 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں، واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروانی تھیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کیلئے 15 جنوری 2023 تک توسیع کی گئی تھی تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 سینیٹرز احمد خان، انوارالحق کاکڑ، عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ، سعید احمد ہاشمی اور 3 ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، مولانا عصمت اللّٰہ، سید محمود شاہ اور 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے تفصیلات جمع نہیں کروائی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی ارکان میں مولوی نور اللّٰہ، وزیراعلیٰ کے مشیر میر عمر جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، صوبائی وزیر مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللّٰہ زہری، میر اکبر مینگل، صوبائی وزیر میر اکبر آسکانی اور میر حمل کلمتی شامل ہیں۔ممبران نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں تھیں جس پر انکی رکنیت معطل کردی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer