ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی  

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے  آج  کے درجہ حرارت میں  لہہ منفی09، گوپس منفی04، کالام، راولاکوٹ منفی 03 اورپاراچنارمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال 

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔Prob:60% ہے  صوبہ خیبرپختونخوا     میں        چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ڈی آی خان، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، رات کے اوقات میں چترال،دیر ، سوات ، شانگلہ، کوہستان اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ پنجاب   کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے  ۔اس دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔شام /رات کے دوران بالائی /وسطی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے      کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ،سبی، قلات،خضدار،پشین اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے ۔

         گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔ رات کے اوقات میں استور، سکردو اورہنزہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔