ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجم سیٹھی اب قومی چینل 24نیوز پر پروگرام کریں گے

نجم سیٹھی اب قومی چینل 24نیوز پر پروگرام کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور( 24نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے ” آپ نیوز“ کو بھی الوداع کہہ دیا،نجم سیٹھی سٹی نیوز نیٹ ورک کے قومی چینل 24نیوز پر پروگرام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئےکہاکہ میں نے’آپ نیوز‘ چھوڑ دیا ہے لیکن میری آفتاب اقبال کے ساتھ بہت زیادہ رغبت ہے اس لیے میں ان کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں ،ان کاکہناتھاکہ میں جلد ہی سٹی نیوز نیٹ ورک کے چینل 24 پر پروگرام شروع کروں گا۔

ذرائع کہاکہناتھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی رواں برس  مارچ کے مہینہ سٹی نیوز نیٹ ورک کے قومی ٹی وی چینل24نیوز   پر شو شروع کرنے جارہےہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے اپناٹی وی چینل کھولا،چینل کا نام’آپ نیوز‘ رکھا، نجم سیٹھی اس چینل کے پروگرام کاحصہ تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer