ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی تشخیصی رپورٹ کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی تشخیصی رپورٹ کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی تشخیصی رپورٹ (PER) کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان کر دیا. 

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی تشخیصی رپورٹ (PER) کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔  نئی ہدایات کے مطابق یکم جنوری 2026 سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور سیکرٹیریٹ گروپ کے بی ایس 17 سے بی ایس 21 کے افسران کی کارکردگی کی رپورٹ مکمل طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) کے ذریعے آن لائن تیار اور عمل میں لائی جائے گی. 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ 10 دسمبر 2025 کے بعد جمع کروائی گئی، مذکورہ گروپس کے افسران کی سال 2025 کی رپورٹ دستی طریقے سے شروع نہیں کی جائے گی، سوائے ان افسران کے جن کی جزوی رپورٹ اس تاریخ تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہو چکی ہوں۔

  نئے نظام کا مقصد کارکردگی کی تشخیص میں رازداری، شفافیت اور معروضیت کے اصولوں کو یقینی بنانا ہے ،دیگر گروپس کے افسران کو بھی آئندہ اس آن لائن نظام میں شامل کیا جائے گا، تمام انتظامی سیکرٹریز اور محکمۂ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کے لیے باخبر رکھیں، مزید معلومات کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیا جائے.