ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی مجموعی ذخائربلند ترین سطح پر پہنچ گئے؛ سٹیٹ بینک

ملکی مجموعی ذخائربلند ترین سطح پر پہنچ گئے؛ سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملکی مجموعی ذخائر 2021 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،ملکی مجموعی زخائر میں 1 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہونے کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 2021 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا  جس کے بعد  سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.58 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.88 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 5.20 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔