ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ’راست‘ کے بورڈ ممبران سے ملاقات, نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی ’راست‘ کے بورڈ ممبران سے ملاقات, نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم نے RAAST کے بورڈ ممبران سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اُمید ہے  کہ قومی اہمیت کے حامل اس ادارے کو مزید بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت (Financial Inclusion) کے فروغ میں RAAST کا کلیدی کردار ہے، ملک بھر کے کاروباری افراد کو RAAST پلیٹ فارم کے استعمال کی ترغیب دینے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ 

اجلاس میں بورڈ ارکان کی جانب سے RAAST کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، بتایا کہ راست کے اجراء سے اب تک تقریباً 80 کھرب روپے کی 3 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز مکمل ہو چکی ہیں، راست کے صارفین کی تعداد 48 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ملک بھر کے 53 مالیاتی ادارے RAAST کا حصہ ہیں۔ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ ہے، تاہم ایک ممبر کے علاوہ تمام بورڈ ممبران نجی شعبے سے وسیع تجربے کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں تمام G2B اور B2G ادائیگیوں کو راست پر منتقل کرنا ادارے کا وژن ہے، راست کے ذریعے ہر فرد کو محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک، راست بورڈ کے ممبران ، سی ای او  اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔