ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال  

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سرکاری دورے پر لیبیا پہنچے اور وہاں لیبیا کے آرمی چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دفاعی اور فوجی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں طرف نے تربیت، صلاحیت سازی اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر روابط، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔

 فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے استقبال کے موقع پر لیبیا کے مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔