وقاص عظیم: وفاقی حکومت نے پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا,دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پینشن وصولی کا نوٹیفکیشن بھی واپس,ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پرپینشن سے متعلق 2 اہم نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری نوٹی فکیشن واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے19جون 2025 کو جاری کیا گیا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا۔
دونوں نوٹیفکیشنز واپس لینے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، وفاقی وزارت خزانہ نے نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا۔
دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سےایک لینےکانوٹیفکیشن 22 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، دوبارہ سرکاری ملازمت پر بیک وقت پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
یہ پابندی وفاق کے پینشنرز پر 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت سے متعلق تھی۔
حکومت نے19جون کےنوٹیفکیشن میں دوبارہ ملازمت پر پینشن وصولی کی مشروطاجازت دی تھی، یہ اجازت تنخواہ کوگراس پینشن کی رقم کےبرابرکم کرنے تک مشروط کی گئی تھی۔