لڑکی کو قتل کر کے نوجوان لڑکے نے خودکشی کرلی

لڑکی کو قتل کر کے نوجوان لڑکے نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔ 

تھانہ کھنہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا، لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ واقعہ سوہان یونین کونسل گلی نمبر 5 کے پاس گھر میں پیش آیا۔ لڑکے کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی، جبکہ قتل ہونے والی لڑکی کی شناخت طوبہ شہزادی کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والی طوبہ آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی۔ آکاش نامی لڑکا اپنی کزن طوبہ سے شادی کرنا چاہتاتھا، آکاش کے گھر والوں نے کچھ عرصہ قبل اس کا نکاح کسی اور سے کر دیا تھا، چند روز قبل نوکری لگنے کے بعد آکاش نے دوبارہ سے طوبہ سے شادی کے لئے اصرار شروع کر دیاتھا، جس کے بعد آکاش کی اپنے گھر والوں سے اسی بات پر لڑائی ہوئی۔ تلخ کلامی کے بعد وہ طوبہ کے کمرے میں مسلح پستول آیا، آکاش نے پہلے طوبہ کو قتل کیا اور پھر اسی جگہ خود کشی کر لی۔