مقصد صرف وزیر اعظم کو نکالنا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا، نواز شریف

مقصد صرف وزیر اعظم کو نکالنا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ترقی والے لوگ ہیں، میں صبح وزیرِ اعظم تھا شام میں ہائی جیکر بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا، تقریباً 1 لاکھ روپے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کیا گیا، مقصد صرف وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا۔ آئین اور قانون میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا۔

قائد ن لیگ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی، سی پیک پاکستان آ رہا تھا، کہا جا رہا تھا کہ پاکستان جی 20 میں شامل ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کو ہم نے خدا حافظ کہا تھا، ہم غیر ملکی قرضے واپس کر رہے تھے، اپنے دور میں قرضے لیے نہیں واپس کیے تھے، ہم پاکستان میں وہ کام کر سکتے ہیں جو دوسری قومیں نہیں کر سکتیں، ہمیں نظر کھا گئی، کسی کو پوچھنا چاہیے تھا کہ صبح کا وزیرِ اعظم شام کو ہائی جیکر کیسے بن گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر جو حکومت لائی گئی وہ ایک موٹر وے بھی نہ بنا سکی، اگر ہماری حکومت نہیں توڑی جاتی تو وہ موٹر وے بن جاتی۔ کس نے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا؟ سندھ میں ہم نے کوئلہ نکالا، بجلی اس سے بن رہی ہے، کراچی میں ہم نے 2200 میگا واٹ کا پاور پلانٹ قائم کیا۔