ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی اہم ملاقات  

Pm shahbaz sharif,Zardari meeting,City42
کیپشن: Prime shahbaz sharif and Asif zardari meeting,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک))وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات ،دونوں قائدین میں وزیراعظم کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی ،دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،ملاقات میں معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا بھی فیصلہ کیاگیا، اس کے علاوہ عوام کے ریلیف، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔

 دونوں قائدین نے معاشی بہتری کے ساتھ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا،سابق صدر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا ۔

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کیلئے امدادی کام مزید تیز کرنے اوراتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کیاگیا، دونوں قائدین نے اتفاق کیاکہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کےلئے ضروری ہے،پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اورسابق صدر آصف زرداری نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کیلئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی،ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔