ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے

لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
کیپشن: Cold wave
سورس: City42
لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
کیپشن: Cold wave
سورس: City42
لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
کیپشن: Cold wave
سورس: City 42
لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
لاہورمیں شدید سردی کی لہر، آج رات درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان): محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ 

لاہور سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری تک گر نے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور صبح کے وقت کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹوں میں سرد ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا اور میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 25 دسمبر کے بعد بارش کا امکان ہے جبکہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں بھی شمال مغربی سسٹم پنجاب پہنچے گا  جو بارشوں کا سبب بنے گا۔ دھند کا سلسلہ جنوری کے وسط تک چلے گا ۔پچھلے دو دن سے فضاء میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے سموگ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

دوسری طرف سردی کی شدید لہر کے باعث لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہری گیس کی عدم دستیابی کے وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔لاہور کے بیشتر  علاقوں میں گیس کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے ان میں مغلپورہ، مزنگ، رام گڑھ، شالیمار، چونگی امرسدھو، شادباغ، والٹن، آر اے بازار، سبزہ زار، شاہدرہ، اندرون شہر، گوالمنڈی، دھرم پورہ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے  بیشتر   اضلاع میں بھی موسم  شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں  پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند  اورسموگ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے شمالی حصوں میں گلگت بلتستان  اورکشمیر   بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں اور بعض علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ 

ادھر  سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم بدستور قدرے خشک  اور سرد رہے گا۔  صبح رات کے اوقات میں  سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں  دھند اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔