ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشبھ پنت بھارتی بیٹسمین نے چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا

 رشبھ پنت بھارتی بیٹسمین نے چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف بیٹسمین رشبھ پنت نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں100؍چھکے لگانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔ رشبھ پنت نے یہ کارنامہ منگل کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انجام دیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس 138 چھکوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن  میچ میں آنے سے پہلے پنت کے نام 97 چھکے تھے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں39 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں اپنی 66 رنز کی اننگز کے دوران دو چھکے مار کر ٹیسٹ کرکٹ میں100چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کیا۔پنت نے لہیرو کمارا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنا 100واں چھکا مکمل کیا۔ اس شاٹ کے ساتھ ہی انہوں نے 53 گیندوں پر اپنی ففٹی بھی مکمل کی۔پنت ٹیسٹ کرکٹ میں 10 چھکے لگانے والے پہلے بھارتی کرکٹر اور مجموعی طور پر100چھکے لگانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس 138 چھکوں کے سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم 107 ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے بھی ٹیسٹ میں 100 چھکے لگائے۔ گلکرسٹ ٹیسٹ میں  100 چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر تھے۔ا سٹوکس، میکولم اور گلکرسٹ سبھی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔رشبھ  پنت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

واضح رہےکہ 28 سالہ رشبھ  پنت کے بعد وریندر سہواگ  کے91 چھکوں دوسرے اور روہت شرما 88 چھکے لگا کر ٹیسٹ میں چھکے لگانے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ رشبھ پنت  کے پاس اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے اعدادوشمار کو بہتر بنانے کا کافی موقع ہےاس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے باقاعدہ رکن ہیں۔ انہوں نے 51میچوں کی89اننگز میں8سنچریوں اور 20 نصف سنچریوں کی مدد سے 3662رنز بنائے ہیں۔