ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا، 30 سالہ ٹریژری ییلڈ 19 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا، 30 سالہ ٹریژری ییلڈ 19 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں تعطل اور کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں تشویش بڑھ گئی، جبکہ امریکی 30 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ 19 سال کی بلند ترین سطح 5.327 فیصد پر پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال اور جنگ میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جس سے مہنگائی کے خطرات مزید بڑھ گئے۔

امریکی 10 سالہ ٹریژری نوٹ کی ییلڈ بھی 1.7 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 4.739 فیصد ہوگئی ہے ماہرین کے مطابق امریکی حکومت کے بڑھتے قرضوں، بڑے پیمانے پر نئے بانڈز کے اجرا اور بجٹ خسارے کے باعث سرمایہ کار طویل مدتی امریکی بانڈز پر زیادہ منافع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

امریکی بانڈ مارکیٹ میں ہونے والی فروخت کا اثر جاپان اور یورپ تک بھی پہنچا، جہاں جاپان کی 10 سالہ حکومتی بانڈ ییلڈ تقریباً تین دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ جرمنی اور فرانس کی بانڈ ییلڈز بھی کئی برس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ ہوئیں۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش اور امریکا ایران مذاکرات کی ناکامی عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی اور شرح سود پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

امریکی قرضوں میں مسلسل اضافے نے بھی سرمایہ کاروں کی تشویش بڑھا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل مدتی امریکی قرضوں کی بڑی مقدار اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق خدشات عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم خطرہ بنتے جارہے ہیں۔