ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی، جس میں انتخابات میں اصلاحات اور انتخابی عمل کو مزید مؤثر و شفاف بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انتخابی عمل کو مؤثر اور شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انتخابات کے فوری بعد پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کے نتائج کی جانب ہوتی ہیں، اس لیے انتخابی عمل میں شفافیت اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری نظام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور اسی نظام میں بہتری لانا ہوگی۔ قوم چاہتی ہے کہ ملک میں انتخابات شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ملک میں حقیقی تبدیلی صرف عوام ہی لاسکتے ہیں، جبکہ ایک مستحکم اور جمہوری نظام میں ہر شخص کا فعال کردار انتہائی ضروری ہے۔

گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔