سٹی 42 : خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، ساتھ ہی پاک فوج کے جوان ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند راستوں کو بھی کھولنے میں مصروف ہیں ۔
پاک فوج کی کوششوں سے بونیر، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، بہادر جوان ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند راستوں کو بھی کھولنے میں مصروف ہیں۔

موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا گیا ہے جہاں مفت ادویات کی تقسیم جاری ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی جاری ہے، امدادی اشیاء میں بستر اور ٹینٹ شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے ایک دن کے راشن کی اشیاء کو بھی ضرورت مند افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عوام نے پاک فوج کی امدادی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔