ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویزالہیٰ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ون آن ون ملاقات

چودھری پرویزالہیٰ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ون آن ون ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی قیصر کی ملاقات، پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں اصلاحات، کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مشاورت جبکہ ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی اور آج چودھری پرویزالٰہی سے بھی ملا جو کہ سینئر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں زراعت میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے اور ایسی ہی کمیٹی پنجاب میں بنانے کا بھی کہا ہے، زراعت بہت اہم شعبہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے زراعت کے شعبہ میں اصلاحات پر بات چیت کی گئی ہے، جو گائیڈ لائن دی ہے اس پر کام کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں پہلے وہ کام نہیں ہوا جتنا ہمارے دور میں کیا گیا تھا، اب دوبارہ اس پر کام شروع کررہے ہیں جس میں چیزیں مزید بہتری کی طرف جائیں گی۔

قائم مقام گورنر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، اسد قیصر نہایت سلجھی ہوئی شخصیت ہیں۔ ملاقات میں کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مشاورت اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔