ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سےحج کا باقاعدہ آغاز، پہلی پرواز بیت المقدس روانہ

آج سےحج کا باقاعدہ آغاز، پہلی پرواز بیت المقدس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں حج سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اور مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں سے عازمین کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی نمایاں پرواز کراچی سے روانہ ہوئی، جس نے نجی ایئر لائن کے ذریعے 160 خوش نصیب زائرین کو لے کر سعودی عرب پہنچ کر اپنے سفر کی تکمیل کی۔

روانگی کے موقع پر عازمین کو الوداع کہنے کے لیے گورنر سندھ نہال ہاشمی سمیت وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے حجاج کرام کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

حج آپریشن کے دوران صرف کراچی ایئرپورٹ سے ہی 31 ہزار سے زائد افراد کے سعودی عرب روانہ ہونے کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے، جس کے تحت پروازوں کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا۔

مزید سہولت کے لیے “روڈ ٹو مکہ” منصوبہ بھی فعال ہے، جس کے تحت سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی امیگریشن مکمل کر رہے ہیں، تاکہ انہیں سعودی عرب پہنچ کر مزید کارروائی سے نہ گزرنا پڑے اور سفر آسان بنایا جا سکے۔