ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پنڈی، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ  

اسلام آباد، پنڈی، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5  اور گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ 

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔

زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔