ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سینکڑوں خواتین میں مفت گائیں ، بھینسیں تقسیم   کردیں

 پنجاب حکومت نے سینکڑوں خواتین میں مفت گائیں ، بھینسیں تقسیم   کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت نے  لیاقت پور اور خانپور کی 168 دیہی نادار، بیوہ اور مطلقہ خواتین میں گائے،ویہڑی اور بھینس ،جھوٹی بذریعہ قرعہ اندازی مفت دی گئیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح رحیم یار خان ضلع میں بھی دیہی نادار، بیوہ اورمطلقہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں رحیم یار خان ضلع کی تحصیل اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل ، سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اظفر ضیاء ،ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو اسٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوانہ اکرم ، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسماعیل ' و دیگرافسران و سٹاف اور دیہی خواتین شریک تھیں۔

 سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مفت فراہم کیے گئے جانوروں کا علاج معالجہ اور ویکسی نیشن کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔