صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا،اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے،مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

 عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ کے وجود میں آنے پر مشترکہ اجلاس آج ہوگا،صدر مملکت آصف علی زرداری دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر  آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلا خطاب کریں گے۔

 مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں ۔مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

 مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے،مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی سپیکرز، سپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،مشترکہ اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

 مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے،بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔