وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا، کہا کہ عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی، 4 سال کے سیاہ دور میں عوام کے فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کےموقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے، خدمت کا ساتھ دینا ہے یا فریب کا، جھوٹ کا ساتھ دینا ہے یا وعدوں کی تکمیل کا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے وزیراعظم پر گھبراہٹ ہے کہ انہیں نمائندہ چنا گیا ہے، وہ اسی رفتار سے کام کریں گے، پچھلے وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوگی ،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میٹرو بس اسلام آباد کا منصوبہ بدقسمتی سے تعطل کا شکار رہا، میٹرو بس اسلام آباد منصوبہ 2018 میں فعال ہونا تھا، تاہم ن لیگ کی حکومت بدلی تو دیگر منصوبوں کی طرح یہ بھی تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی قومی آمدن سے ادا ہوتی ہے، پہلےدفاع کے اخراجات بھی قومی آمدن سے ادا ہوتے تھے، پی ٹی آئی حکومت میں دفاع کے اخراجات بھی قرضوں سے پورے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی منصوبے ہم قرضوں سے پورے کرتے ہیں، ہماری آمدن اخراجات سے زیادہ ہیں، اس منصوبے کو کھینچ تان کے 16 سے 12 ارب روپے پر لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس منصوبےکا تحفہ 2017 میں میاں نواز شریف نے دیا تھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ فنڈ موجود تھے، سب کچھ تھا، لیکن کام کرنے کا عزم  نہیں تھا، وہ 55 روپے کے سستے ہیلی کاپٹر پر دفتر آتے جاتے تھے، اُن کے وزراء بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومتے تھے، اُنہیں کیا پرواہ تھی، انہیں عوام کا احساس، درد ہوتا تو یہ منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر