فوج اورعوام میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش برداشت نہیں : آرمی چیف

فوج اورعوام میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش برداشت نہیں : آرمی چیف
کیپشن: Army Chief
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے گیریژن افسران اور ریٹائرڈ افسروں سے الگ الگ گفتگو کی جبکہ انہوں نے لاہور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

افسران سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے بروقت اور مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

  آرمی چیف کا کہنا تھاکہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائےگا، دشمن قوتیں عرصہ دراز سے یہ کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب آرمی چیف کا سی ایم ایچ لاہور کا دورہ کیا اور میجر حارث کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھاکہ میجر حارث کے معاملے پر قانون اپنا راستہ لے گا اور زیر حراست ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔