ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا بڑا اقدام، تصاویر کی اصلیت جانچنے کا فیچر متعارف

ایپل کا بڑا اقدام، تصاویر کی اصلیت جانچنے کا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار یا تبدیل کی گئی تصاویر کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنا ہے۔

 ایپل کے مطابق نئے فیچر ریفرنس امیج کے ذریعے صارفین آئی فون کے کیمرے سے لی گئی تصویر کا غیر ترمیم شدہ اور قابل تصدیق ورژن محفوظ کر سکیں گے۔

  سہولت سے خاص طور پر فوٹوگرافرز کو یہ ثابت کرنے میں مدد ملے گی کہ تصویر میں دکھایا گیا منظر واقعی کیمرے کے سامنے موجود تھا اور اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق نہیں کیا گیا۔

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی کرنا اور بالکل نئی جعلی تصاویر تیار کرنا آسان ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن موجود بصری مواد کی اصلیت پر اعتماد ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
نئے فیچر کے ذریعے ایپل تصاویر کی اصلیت جانچنے کے لیے ایک اضافی طریقہ فراہم کرنا چاہتا ہے، تاہم آئی فون میں پہلے سے موجود کلین اپ جیسے ٹولز صارفین کو تصاویر میں موجود اشیا کو ہٹانے یا تبدیل کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
 آئی فون 18 پرو میں تصویر کھینچنے کے ساتھ اس کے اصل اور غیر ترمیم شدہ ورژن کو محفوظ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ ضرورت پڑنے پر تصویر کے اصل ماخذ کی تصدیق کی جاسکے۔