ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف

اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے غیر متوقع یا تشویشناک رویوں کی مزید 6 نئی مثالوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے انتباہ کیا گیا کہ اس ٹیکنالوجی کی پیشرفت کی رفتار میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے ایک ریسرچ ماڈل (جسے عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا) نے تمام تر ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے خود کو کہا کہ ایسے تمام تر رولز اور شناخت سے آزاد ہونے کی ضرورت ہے جو دیگر چیٹ بوٹس کو پابند کرتے ہیں۔ 
ایک اور واقعے میں ایک اے آئی ایجنٹ نے صارف سے پوچھے بغیر انٹرنیٹ پر فائلز کو اپ لوڈ کردیا۔

دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق وہ اے آئی کو ٹریک کرنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر کام کر رہی ہے جس کے تحت اے آئی ماڈلز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تحقیقات اور تفصیلات کو جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل انتھروپک اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اے آئی پر پیشرفت کو سست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ رفتار انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ 
اوپن اے آئی نے کہا کہ اے آئی کی تیاری کے لیے حوالے سے فیصلوں کو آنے والے مہینوں اور برسوں کو مدنظر رکھ کرنے کی ضرورت ہے اور اے آئی ماڈلز کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

گوگل اور ایلون مسک کی جانب سے بھی اے آئی میں پیشرفت کو سست کرنے کی حمایت کی گئی ہے مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے پر چین کی اے آئی انڈسٹری ہمیں پیچھے چھوڑ دے گی۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ 6 نئے واقعات کو گزشتہ مہینوں کے دوران اے آئی کی ٹریننگ یا جانچ پڑتال کے دوران دریافت کیا گیا۔ 
اس سے قبل اوپن اے آئی نے جولائی میں بتایا تھا کہ اس کے ایک اے آئی ایجنٹ نے ایک اور اے آئی کمپنی ہیگنگ فیس کے سرور کو سائبر سکیورٹی ٹیسٹ کے دوران ہیک کرلیا تھا۔

بعد ازاں انتھروپک کی جانب سے بھی اسی طرح کے واقعے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

اے آئی ایجنٹ سے مراد ایسے اے آئی ٹولز ہیں جو خودکار طور پر کام رتے ہیں جبکہ وقت کے ساتھ زیادہ اسمارٹ اور پیچیدہ ٹاسکس کو کرنے کے لیے پرعزم ہو جاتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer