ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر سکتے لیکن قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یہی شرط ہے اور ہمارے پاس اس مجبوری کا کوئی حل نہیں ہے۔
مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مریم نواز وہی بات کر رہی ہیں جو وزیراعظم شہباز شریف کرتے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی، حکومت سے کہوں گی کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے۔