شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین کے فرزند سے ٹیلیفونک رابطہ

شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین کے فرزند سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین سے فون پر گفتگو، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کےسربراہ چودھری شجاعت حسین کی طبعیت دریافت کرنے کے سلسلے میں ان کے بیٹے چودھری سالک حسین کو ٹیلی فون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

میاں شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین کے روبہ صحت ہونے پر جہاں اطمینان کا اظہار کیا وہیں  چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔ چودھری سالک حسین نے شہباز شریف کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور علاج سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں جرمنی میں ہیں۔