ن لیگی اراکین کوپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنی مہنگی پڑ گئی

ن لیگی اراکین کوپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنی مہنگی پڑ گئی
کیپشن: City42 - Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ڈی جی ریسرچ عنایت اللہ لک کا گر یبان پکڑنے کے الزام پر مسلم لیگ( ن) کے 6ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے، سپیکر اور حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر اپوزیشن کے رکن اسمبلی محمد اشرف رسول ملک محمد وحید محمد یاسین عامر محمد مرزا جاوید، مس زیب النساء اور طارق مسیح گل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے اختتام تک اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر پیش کرنے کی جیسے ہی دعوت دی اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا۔ انہوں نے بجٹ تقریر اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سپیکراور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی فرنیچر توڑ دیا۔ ارکان نے ایوان میں فکس مائیکرو فون اور ریکارڈنگ مشینیں بھی توڑڈالیں۔

 یہ ارکان اسمبلی ایوان کے افسروں پر بھی حملہ آور ہوئے۔ طارق مسیح گل نے ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک کو گریبان سے پکڑ لیا اور دھکے مارے۔

Sughra Afzal

Content Writer