(جنید ریاض ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، فنڈزسکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی 48 ہزار سکولز کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں فنڈز جاری کردیئے۔ پہلے مرحلے میں فنڈز پنجاب بھر کی 36 اتھارٹیز کو جاری کیے گئے ہیں۔ سکولز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں دوسری ساماہی کی قسط جاری کی گئی ہے۔
ضلع لاہور کو 17 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئےہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز فنڈز ملنے پر سکولز سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرے گی۔ مذکورہ فنڈز سکولز کے عارضی سٹاف کی تنخواہوں کے علاوہ سکولز کی تعمیرومرمت پر خرچ ہوسکیں گے۔