ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجاع الرحمان کے دفتر لیگی رہنمائوں کا اجلاس

شجاع الرحمان کے دفتر لیگی رہنمائوں کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمیر اسلم)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان کے دفتر کپ سٹور جی ٹی روڈ پر لیگی رہنماوں کا اجلاس ہوا،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف ،ایم این اے کرن ڈار، ایم پی اے رخسانہ کوثر سنبل مالک سمیت دیگر نے شرکت کی ، مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ این اے ایک سو چوبیس سے لیگی رہنمائوں کی بڑی تعداد تیرہ دسمبر کے جلسہ میں شرکت کرے گئی۔

تفصیلات کے مطابق :مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان کے دفتر کپ سٹور جی ٹی روڈ میں لیگی رہنماوں نے تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے میٹنگ کی، اور جلسہ میں شرکت کی، حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی۔میاں مجتبی شجاع الرحمان کاکہناتھاکہ حکمرانوں کی نااہلی عوام کے سامنے آچکی ہے جنہوں نے دو سال سے زائد کے عرصہ میں سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،جبکہ سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کاکہناتھاکہ عوام آج میاں نوازشریف شہبازشریف کے دور کو یاد کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر سواتی خان ، اظہر فاروقی، سید غلام دستگیر شاہ،صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر موجودتھے۔
یاد رہے کہ ، مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت جلسے کی کامیابی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلسے میں ہر صورت شرکت حاصل کی جائے ۔ لہذا حالات کے پیش نظر انہوں نے پیشگی ضمانت بھی حاصل کر لی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگیوں کوہراساں کرنے کے لئے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ،اورکوشش کی جا رہی ہے کہ یا تو جلسہ نہ ہو اور اگر ہو تو  جلسے کوناکام بنایا جائے مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ن لیگ کا کامیاب جلسہ ہو گا۔