ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے ملک بھر میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو  راولپنڈی، پشاور اور مردان سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔