سٹی 42: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اہم اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں جبکہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے حافظ عبدالقدوس بھی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس میں علامہ یاسین ظفر، پیر حبیب اللہ چشتی، عبدالمالک بروہی، مفتی فضل جمیل رضوی سمیت دیگر ارکان بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔