ویب ڈیسک: بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی پر تقریباً 9 روپے تک مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزی شواہد کے مطابق بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر چھ مختلف قسم کے ٹیکس شامل کیے گئے ہیں، جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس نمایاں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹیکسز کے ذریعے حکومت سالانہ 900 ارب روپے سے زائد رقم جمع کر رہی ہے، جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں میں بھی انہی ٹیکسز کا بڑا کردار قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے نہ صرف عام صارفین بلکہ صنعتی شعبہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے، کیونکہ بجلی کی مجموعی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔