ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے زریعے عوامی مشکلات بتدریج کم ہوں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ملاقات میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔