سٹی 42 : جھنگ میں سورج کے تابڑ توڑ حملے، زمین آگ اگلنے لگی ۔
ہیٹ ویو کی وجہ سے ہوائیں گرم لو میں منتقل ہوگئی، جس کے بعد ڈویژن بھر میں سورج کی گرم کرنوں کی تپش میں اضافہ ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 28 سے 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 45 فیصد کے مابین رہے گا، آئندہ 24 گھنٹے میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔