ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

سٹی 42 : رحیم یارخان میں گرمی کاپارہ 45سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ، جس کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ۔ 

 رحیم یارخان میں آج کم سےکم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ سخت گرمی سے ستائے شہریوں نے مشروبات کے پوائنٹس کا رخ کرلیا، جس کے بعد  مشروبات کے پوائنٹس پر رش بڑھ گیا۔ 

ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو گرمی سےبچنےکےلیےاحتیاطی  تدابیر پر عمل  کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کےکوئی امکانات نہیں ہیں ۔