سٹی 42 : ملتان میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ، سورج سوا نیزے پر، گرمی کی شدت سے شہری بےحال ہوگئے ۔
ملتان میں تیز دھوپ اور جھلسا دینے والی حدت نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے، شہر کی سڑکیں سنسان، بازاروں میں رونق ماند، گرمی نے ہر ذی روح کو بےدم کر دیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ آج 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔
طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، کہنا ہے کہ شہری شدید گرمی میں پانی کا استعمال بڑھائیں ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔