سٹی 42 : بہاولپور میں بھی گرمی کاپارہ 45سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ، جس کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ۔
بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، 5 بجتے ہی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں تاحال 10، مضافات میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد الود لو چل رہی ہے ۔
بہاولپور کی ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ریکارڈ، ایئر کوالٹی انڈیکس 80 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج شام غروب آفتاب 7 بجے ہوگا، رات کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔