سٹی 42 : ملک کے مختلف شہروں کی طرح فیصل آباد میں سورج آگ برسا رہا ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم شہر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جانے لگا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 18 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری کڑی دھوپ میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، شہری ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال کریں ، شہری دھوپ میں کم سے کم سفر کریں اور سر ہو ڈھانپ کر رکھیں ۔