ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں ہیٹ ویو، شہریوں کا برا حال

شہرِ قائد میں ہیٹ ویو، شہریوں کا برا حال

ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر  حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں بھی شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں بھی ہیٹ ویو کی صورت برقرار ہے، آج شہرِ قائد کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت 44 سے 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

علاوہ ازیں آج سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔