ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی، طارق بشیر چیمہ معطل،انٹری بین،میڈیا کےویڈیو بنانے پر بھی پابندی عائد

قومی اسمبلی، طارق بشیر چیمہ معطل،انٹری بین،میڈیا کےویڈیو بنانے پر بھی پابندی عائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان خان)قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز ، یو ٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد،مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے کو بین کردیا گیا۔

  قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ یہاں دروازے سے نکلیں تو چالیس پچاس بندے کھڑے ہوتے ہیں ،میرا خدشہ سیکیورٹی سے متعلق ہے ،نوے کی دہائی میں کوئی ایم این اے مخصوص کارڈ جاری کراسکتا تھا ،داسو کے اندر جو واقعہ ہوا وہ دس دن پاکستان کے اندر رہی۔
یہاں پر کوئی بھی اندر آسکتا ہے ۔
اس دن ایک پارٹی کے سو سے زائد لوگ گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے ،سیکیورٹی سٹاف سے درخواست ہے کم از کم تعداد میں لوگوں کو آنے دیں،نہ یہ موچی دروازہ ہے نہ ڈی چوک ہے کہ لوگوں کو یہاں لائیں،پہلے بھی آپ کو بتا چکا ہوں کل بھی آپ کو پیغام بھیجا ،میں گیٹ پہ ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کھڑے ہوتے ہیں۔

 سپیکر ایاز صادق  نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی ایوان میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا،مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے رواں سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی گئی،سپیکر نے تحریک کے ذریعے ایوان سے منظوری لے لی ۔طارق بشیر چیمہ نے سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل کو ایوان میں گالی دی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی  نے رولنگ دی کہ  قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز ، یو ٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد ہو گی، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔