سٹی 42:فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانےکیلئے گورنرپنجاب چودھری محمدسرور بھی سفارتی محاذ پر متحر ک ہوگے، چودھری محمدسرورکےیورپی اوربر طانوی اراکین پار لیمنٹ سےرابطے جاری ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کورکوانے کیلئے گورنرچودھری محمدسرور کی فلسطین،مراکش اورمصر کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں،سفیروں سے ملاقاتوں میں گورنر پنجاب کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کیا گیام گور نر پنجاب کایورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیوسے بھی ٹیلیفونک رابطہ ڈاکٹر فابیو کی فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کیلئے کردار ادا کر نیکی یقین دہانی، فلسطینی سفیر احمد رافعی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام کی حمایت فلسطینیوں کیلئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔گور نر پنجاب کاسفیروں سے گفتگو کےدوران کہنا تھاپاکستان مضبوطی سے فلسطین بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، انسانی حقوق اور امن کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری بھی تر جیح ہے ،نائب صدر یورپی پارلیمنٹ تمام اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کے معاملے پر متحد ہوناپڑ یگا۔
گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کاکہنا تھاکہ مسئلہ فلسطین اور کشمیرکے حل بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،فلسطینیوں پرجاری دہشتگرد ی صرف فلسطینیوں کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ آج اسرائیلی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اسرائیلیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ نا انسانیت کا قتل ہوگا،اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑرہا ہے دنیا کو جاگنا ہوگا، دنیا امن چاہتی ہے تو مسئلہ فلسطین کو کل نہیں آج ہی حل کروایا جائے۔