سٹی 42: پیپلزپارٹی کا خطے کے حالات کے پیش نظر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے اعلان کیا کہ تمام اضلاع میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کی تقریبات ہوں گی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے اعلان کرتے ہوئےکہا چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت ضلعی سطح پر منایا جائے گا،
تمام ضلعی تنظیموں بشمول عوامی نمائندگان و ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
اپنے اضلاع میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ ملک میں جاری حالات کے تناظر میں کیا ہے۔خطے کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر مرکزی جلسہ نہیں ہوگا۔ جلسے کے بجائے ملک بھر کے تمام اضلاع میں مقامی سطح پر قرآن خوانیاں ہوں گی۔
جن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وطن عزیز اور عوام کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کے عمل کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔