ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلےکیے گئے ہیں۔ 

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فیصل سلیم ایڈیشنل سیکرٹری ٹو اے سی ایس،اسد اللہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اورخرم پرویز کو پی آر ایم ایس سی تعینات کر دیا گیا۔

رانا موسیٰ طاہر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ،شیرینا غلام مرتضیٰ جونیجو اے ڈی سی آر فیصل آباد، فہد محمود ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب اور احمد ہارون کو اے ڈی سی آر سرگودھا تعینات کردیا گیاہے ۔

سارا لونی کو اے ڈی سی آر نارووال تعیناتی کردی گئی ہے اور کیپٹن ریٹائرڈسمیع طیب خان کی خدمات ایل ڈی اے کے حوالےکی گئی ہیں ۔

شگفتہ جبیںاے ڈی سی آر بہاولپور، محمد فضل عباس اے ڈی سی آر خانیوال اورکیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالےکی گئیں ہیں۔ 

مرحبا نعمت کو اے ڈی سی آر ساہیوال،اے ڈی سی آر میانوالی ساریہ حیدر کو او ایس ڈی کیا گیا ہے۔ 

محمد شاہد کو اے ڈی سی آر میانوالی، زینب جہانداد کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ،محمد کامران افضل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات،علیزا ریحان کواے ڈ سی جی جہلم،انوار علی کواے ڈی سی جی فیصل آباد، انعم بابر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ، سفیان دلاور کو اے ڈی سی جی ننکانہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اے ڈی سی جی ٹوبہ لبھامسیح ذیشان کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔

طارق عثمان کو اے ڈی سی جی ٹوبہ ٹیک سنگھ،احمد رضا بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انرجی اورعائشہ خان کواے ڈی سی جی بہاولپور تعینات کردیا گیاجبکہ اے ڈی سی جی بہاولپور غلام مصطفی کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ۔