ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری سپورٹس کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس

سیکرٹری سپورٹس کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: سیکرٹری سپورٹس محمد علی کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں سپورٹس کے فروغ اور جدید سہولیات کی تعمیر و اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں 21 نئی سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ان کی پیشرفت، بجٹ اور مکمل ہونے کے ممکنہ شیڈول پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سپورٹس کمپلیکس کو جدید طرز پر بنایا جا رہا ہے اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب سٹیڈیم کو جدید طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ فوڈ کورٹ اور شاپس کی تعمیر بھی شامل ہے۔ تحصیل بھوانہ، ضلع چنیوٹ میں نیا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ بورے والا سٹیڈیم میں فلڈلائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے سہولت میسر ہو۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور میں سپورٹس انڈور ہال تعمیر کیا جائے گا اور نارتھ اور ساؤتھ پنجاب میں جدید سپورٹس گراؤنڈز قائم کیے جا رہے ہیں۔

مزید برآں،  پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کو جدید طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور سکواش کمپلیکس اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید طرز کے پیڈل ٹینس کورٹس بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر پی ایم یو سپورٹس خالد رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و پی اینڈ ڈی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں تمام منصوبوں کی پیشرفت کی جانچ کے ساتھ مستقبل میں سپورٹس کے فروغ کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی تاکہ صوبے کے نوجوانوں کے لیے جدید اور محفوظ کھیلوں کی سہولیات میسر ہوں۔