ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ, گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کیلئے پروموشن کمیٹی قائم

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ, گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کیلئے پروموشن کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے افسران کی ترقی کو شفاف اور بروقت بنانے کے لیے نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ذرائع کے طابق اس کمیٹی کی تشکیل ریونیو ڈویژن کی منظوری اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ یہ کمیٹی سول سرونٹس اپائنٹمنٹ اور پروموشن رولز 1973 کے تحت کام کرے گی۔

نئی کمیٹی افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کے معاملات کا بغور جائزہ لے گی جبکہ ایکس کیڈر افسران کی ترقی کے معاملات پر بھی غور کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق کمیٹی ترقی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی اور مجاز اتھارٹی کو حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایچ آر ایف بی آر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ چیف مینجمنٹ ایچ آر ان لینڈ ریونیو اور چیف ریونیو آپریشنز ممبران کے طور پر شامل ہیں۔

مزید برآں، متعلقہ سیکرٹری مینجمنٹ ایچ آر آئی آر کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور سیکرٹری لیگل ایچ آر کو کوآپٹڈ ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 نئی کمیٹی کا بنیادی مقصد افسران کی ترقی کے معاملات کو شفاف، میرٹ پر اور مؤثر طریقے سے نمٹانا ہے، اور اس سے ایف بی آر میں ترقی کے عمل کی اعتماد سازی میں اضافہ ہوگا۔