ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد

اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کی مارکیٹ سے خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے اور میٹر کے لیے نئی قیمتیں اور قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کر دی ہے، جبکہ میٹر کی قیمت کے علاوہ صارفین کو سکیورٹی چارجز علیحدہ ادا کرنے ہوں گے۔ سکیورٹی چارجز کا ڈیمانڈ نوٹس صارف کے لوڈ کے مطابق جاری کیا جائے گا۔

کمپنی کو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کا سٹاک ملنے پر خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل میٹرز کا سٹاک نہ ہونے کی وجہ سے خریداری کا عمل آؤٹ سورس کر دیا گیا تھا، جس کے دوران لیسکو نے بہت کم صارفین کو این او سی جاری کیے تھے۔ صارفین نے این او سی کی بنیاد پر میٹر لے کر کنکشن حاصل کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی اور قیمتوں کے نفاذ کا مقصد صارفین کو میٹر کی شفاف دستیابی اور سکیورٹی چارجز کی مناسب تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئی ہدایات کے مطابق ہی میٹر کی خریداری کریں اور غیر قانونی ذرائع سے خریداری سے گریز کریں۔