ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں

یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :یو اے ای نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناتھا کہ یہ اقدام غیر معمولی احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اماراتی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کر رہی ہے، جس کے باعث خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین اور کویت جانے والی 47 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 213 پروازیں متوقع ہیں، تاہم صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں آپریشنل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹ آپریشن کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔