سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زردار ی، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع خیبر میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی وزیرِ اعظم کی آپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔خوارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔